اسلام آباد پر انگلیاں اٹھتی ہیں تو اسکی صفائی دینے والا کوئی نہیں:عطااللہ تارڑ


لاہور(نیوز  رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے 2 روز میں آڈیو لیکس اور پنجاب پولیس افسر کرپٹ کا کیس سامنے آیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا جب اسلام آباد کی سفید عالی شان عمارت پر انگلیاں اٹھتی ہیں تو اس کی صفائی دینے والا کوئی نہیں۔ نجم سعید اعلی ترین سول افسر تھے۔ غلام محمود ڈوگر نے بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی۔ ڈی آئی جی آپریشن شہباز شریف نے لگایا تو بیوہ عورت کی درخواست پر انکوائری کی گئی تو ڈوگر صاحب کو عہدہ سے ہٹا دیا۔ ریٹائر کرنل کے پلازے پر غلام محمود ڈوگر نے قبضہ کی کوشش کی تو تحقیقات کے بعد معاملہ چھوڑا۔ مونس الٰہی نے ماڈل ٹائون سے بڑے بڑے سوسائٹیوں کے پلاٹ پر قبضہ کیا تو غلام محمود ڈوگر کو سرپرستی حاصل تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ کہہ رہی ہے غلام محمود ڈوگر کرپٹ ہے۔عطااللہ تارڑ نے کہا ایک جج کی آڈیو سامنے آئی ہے اس کی تحقیقات کیوں نہیں کی جارہی۔

ای پیپر دی نیشن