نامعلوم افراد کا لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ،متعلقہ اداروں سے کارروائی کی درخواست


لاہور (نامہ نگار) لاہور میں نوجوان لڑکیوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لڑکیوں کے پرائیویٹ اکاؤنٹس سے ان کی پرسنل تصویر کاپی کی جاتی ہے اور پھر ان کے نام اور تصویر کے ساتھ ایک نئے آئی ڈی سے نامناسب الفاظ کے ساتھ انہیں پوسٹ کیا جاتا ہے اور انہیں ذاتی میسج کر کے بلیک میل بھی کیا جا رہا ہے۔ اب تک کئی لڑکیاں اس کی زد میں آ چکی ہیں۔ ایف آئی اے اور سائبر کرائم سے درخواست کی جاتی ہے کہ جلد از جلد اس پر ایکشن لیا جائے تاکہ مزید کوئی لڑکی اس طرح کے افراد سے ہراساں نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن