حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل نہیں،اپنے مفادات کا حصول ہے:ضیاء الدین انصاری 

Feb 19, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ اور قوم خون کے آنسو رو رہی ہے۔ حکمرانوں کی توجہ صرف اپنے مفادات کے حصول تک محدود ہے۔ وہ اپنے اقتدار کی حوس میں اس قدر کھو چکے ہیں کہ ان کو ملک و قوم کے مسائل اور مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی چیخوں پکار سنائی نہیں دے رہی ہے۔ 5 لاکھ سرکاری گاڑیوں کیلئے پٹرول مفت اور ملک کا عام آدمی پونے 3 سو کا لٹر خریدکر استعمال کررہا ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پر مشتمل ٹرائیکا نے قوم کو آئی ایم ایف اور امریکا کا غلام بنایا۔ غریب اور متوسط طبقے کی عوام قاتل مہنگائی کے ہاتھوں 2 وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری اصغر علی کے صاحبزادے اور حافظ عبدالرحمن صدر جماعت اسلامی یوتھ شمالی لاہور کے چھوٹے بھائی کی دعوت ولیمہ سمیت دیگر تقریبات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈالروں کیلئے منی بجٹ،مہنگا پٹرول، بجلی،گیس سمیت 170 ارب روپے کے ظالمانہ ٹیکسز حکمرانوں کی ملک کی عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔  

مزیدخبریں