لاہور(خبرنگار) پی ایچ اے نے جشن بہاراں 2023ء منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جشن بہاراں کی تیاریاں کے حوالے سے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے خصوصی شرکت کی اور افسروں سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کمشنر لاہور اوردیگر افسران کو جشن بہاراں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جشن بہاراں میلہ 5 مارچ سے 12 مارچ تک منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ایچ اے کا نے جشن بہاراں 2023ء منانے کا فیصلہ
Feb 19, 2023