لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملک میں مہنگائی کے خلاف پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام آج دن 2 بجے پریس کلب کے باہر احتجاج کیاجائے گا جس کی قیادت جنر ل سیکرٹری وسطی سردار محمد طاہر ڈوگر ، ضلعی صدر محمد شریف الدین قذافی ، صدر علماء بورڈ صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، علامہ غلام محی الدین جلالی ، مفتی سلیم نقشبندی، قاری ریاض ہزاروی، شیخ محمد نواز قادری ، علامہ فیاض رضا قادری، پیر سیف اللہ نقشبندی، علامہ غلام قادر نقشبندی، محمد افتخار خاں و یگر کریں گے۔