آئین میں لکھا ہے قومی ، صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اکٹھے ہونے ہیں:رانا مشہود


لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان نے وکلا رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات اکٹھے ہونے ہیں اور قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوں گے۔ نیب ،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اور باقی اداروں کے اندر جو کیسز ہیں ان میں بہت سے فائنل ہو چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوں گی۔ آج عمران خان کواندر کر دیں پاکستان میں امن ہو جائے گا۔عمران خان کے کیسز کا فیصلہ کر دیں پاکستان کے اندر سیاسی استحکام آ جائے گا۔ عمران خان ،پنکی پیرنی ،فرح گوگی ،زلفی بخاری کے منہ کھلوا لیں ،مونس الٰہی کو پکڑ کر لے آئیں پاکستان معاشی طور پر اپنے پائوں پرکھڑا ہو جائے گا۔عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 33 حلقوں میں خود انتخاب لڑوں گا لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ مبینہ بیٹی کے کیس میں ان کا بیان حلفی سامنے آگئے ہیں اور وہ سکروٹنی کے عمل میں نا اہل ہو جائے گا تو بھاگ گیا ہے۔پاکستانی قوم اس کی حقیقت جان چکی ہے اس کی کہانی ختم ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...