لاہور(خبرنگار) ایل ڈبلیو ایم سی نے رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع سے قبل جامع صفائی پلان جاری کر دیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 100سے زائد سینٹری ورکرز تینوں شفٹوں میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پنڈال اور اس کے اطراف میں صفائی امور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔سی ای او ایل ڈبلیوایم سی بابر صاحب دین نے تبلیغی اجتماع پررائیونڈ صفائی پلان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع کے موقع پر 18 فروری سے 05 مارچ تک خصوصی صفائی انتظامات جاری رہیں گے۔ 4 چین آرم رول،2 لوڈر، 2 واٹر باؤذر، 1 مکینیکل سویپر بھی خصوصی آپریشن پر تعینات کیے گئے ہیں۔