ترکیہ اور شام کے مسلمانوں کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی، دینی فریضہ : ڈاکٹر محمد ناصر


خان گڑھ ،منڈا چوک (نمائندہ نوائے وقت ،نامہ نگار)ترکیہ اور شام کے مسلمانوں کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد ناصرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر مظفرگڑھ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کی فنڈ ریزنگ کیلئے ہونے والے غیر سرکاری نجی فلاحی تنظمیوں  کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے اب ہمارا فرض ہے کہ اس مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیں،اس موقع پر اجلاس کے تمام شرکا نے کہا کہ وہ  ترک اور شامی بھائیوں کی امداد کیلئے خود بھی دل کھول کر عطیات دیں گے اور شہریوں کو بھی  اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کیلئے متحرک کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن