بستی ملوک(نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار)نجی تعلیمی ادارے فورٹ ایجوکیشن سسٹم بستی ملوک کے بانی چوہدری عبدالحفیظ اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سابق ایم این اے ابراہیم خان،سابق ایم پی اے رانا طاہر شبیر،میاں طارق عبداللہ آرائیں،رانا جنگ شیر،ملک فیاض‘ افتخار الحسن، جمشید رضوانی‘ چوہدری رضوان یوسف،چوہدری اشفاق احمد،چوہدری وحیداختر،ملک انصر عباس،راؤ شمشیر قادری،راؤ عمران وارث،ملک عبدالرشید،ثاقب ممتاز ملک تعلیمی اداروں کے سربراہان چوہدری انجم ستار،راؤ توفیق،راؤ انتظار، ملک سجاد،ملک شاکر، راؤ حامدقمر،چوہدری شاہد، زوار بلوچ،عدنان افتخار،راؤ توفیق،قمر توفیق،چوہدری سراج الحق،دوست احباب وعزیز اوقارب،طلباء اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی ۔مرحوم کی قل خوانی کا ختم شریف آج19 فروری اتوار کو دن 11 بجے ایجوکیشن سسٹم کے گراؤنڈ میں پڑھایا جائے گا۔