وہاڑی (نامہ نگار ،کرائم رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن یونٹ 232 کا کوئی معذور وہیل چیئر کے بغیر نہیں رہے گا میں ایک ایک معذور کے گھر میں خود وہیل چیئر پہنچاؤں گا یہ بات سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن یونٹ 232 علی وقاص ہنجرا نے وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب اڈہ پکھی پر منعقد ہوئی انہوں نے کہا کہ تین ماہ پہلے ہم نے اس یونٹ میں 53 وہیل چیئرز تقسیم کی تھیں آج 58 وہیل چیئرز تقسیم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی یونٹ 232 کے 100 سے زائد یتیم بچوں کو ماہانہ سکالرشپ دے رہی ہے جبکہ 200 سے زائد یتیم بچوں کی درخواستیں الخدمت فاؤنڈیشن ساؤتھ پنجاب کو بھیجی جا چکی ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونٹ 232 میں اب تک 100 سے زائد کمیونٹی ہینڈ پمپ ایسی بستیوں میں لگائے گئے ہیں جہاں بجلی اور پانی کے مسائل ہیں اس سال شدید ترین سردیوں میں الخدمت نے ماچھیوال پکھی موڑ اور لڈن کے 300 غریب گھرانوں میں گرم بستر تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن یونٹ 232 میں مستحق عوام کی بہتری کے لئے بہت سے مزید پروجیکٹ تکمیل ہونے کے قریب ہیں ۔ تقریب سے انجمن تاجران کے رہنماؤں میاں ساجد آصف حاجی حنیف اٹال اور راؤ خلیل احمد نے بھی خطاب کیا تقریب میں علی مرزا زاہد جاوید غلام ربانی ریحان چوہدری ساجد علی چوہدری طارق رفیق سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے بہت سے والنٹیئرز کے علاوہ علاقہ کے عوام کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔