قصبہ بصیرہ ( خبر نگار) شہر بصیرہ کی مین سڑک کے دونوں اطراف عید گاہ سے دانش سکول تک ناجائز تجاوزات کی بھر مار، ریڑھی بانوں نے آدھی سڑک پر سبزی لگا کر قبضہ جما لیا، رکشہ مافیا کی غنڈہ گردی کی انتہا، سڑک کے سنٹر میں رکشے کھڑے کر لئے ‘گنے کی ٹرالیاں اور مڈ سے اوور لوڈ ٹائریکٹر ٹرالی کے گزرنے سے گھنٹوں روڈ بلاک، شہریوں کا ہیدل چلنا بھی مشکل، ایمرجنسی ریسکیو 1122 ایمبولینس اکثر گھنٹہ گھنٹہ پھنس جانے سے مریضوں کو بروقت ریسکیو کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے پٹرولنگ پولیس سمیت مظفرگڑھ انتظامیہ کو انجمن تاجران نے کئی بار تجاوزات کے خاتمے کے بارے شکایات کیں مگر پٹرولنگ پولیس نے تو گشت کرنا ہی بںد کر دیا ،انجمن تاجران بصیرہ اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر مستقل طور پر بصیرہ شہر میں تجاوزات کا صفایا کرایا جائے۔
قصبہ بصیرہ میں تجاوزات کی بھرمار‘ پیدل چلنا بھی دشوار
Feb 19, 2023