پاکستان میں پچاس فیصد نوعمر بچیاں خون کی کمی کا شکار: ڈاکٹر فیاض گوپانگ

دھنوٹ(نامہ نگار) نو عمر بچیوں میں خون کی کمی کے مسئلے کے تدارک کے لئیے ایک ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی سیمینارویکلی آئرن فولک ایسڈسپلیمنٹ (WIFAS)کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد نیو ٹریشن ونگ وفاقی وزارت صحت، نیو ٹریشن انٹر نیشنل اور چینج کنسلٹنگ کی طرف سے کیا گیا جس میں سی ای او ہیلتھ لودھراں ڈاکٹر فیاض احمد گوپانگ،نیشنل کوارڈینیٹر منسٹری آف ہیلتھ ڈاکٹر خواجہ مسعود احمد،نیشنل منیجر نیوٹریشن انٹرنیشنل عاصم شہزاد قریشی،صوبائی منیجر نیوٹریشن انٹرنیشنل اعظم کیانی،نیشنل منیجر چینج کنسلٹنگ ساجد پرویز،ڈی ایچ او لودھراں ڈاکٹر کیپٹن عثمان علی خان،ڈپٹی ڈی ایچ او/   IRMNCH DC  ڈاکٹر عامر بشیر،ڈاکٹرمیاں فرحان سمیجہ،ڈی ای او ایلیمنٹری فوزیہ شہزادی،مانیٹرنگ و ایوولیشن آفیسر خلیل الرحمٰن سکندر،اے ڈی انجم،چوہدری وارث علی،حکیم محمد آصف،ڈاکٹر ملک عبدالشکور حیدری ایڈووکیٹ،ملک محمد شاکرنے شرکت کی۔  ڈاکٹر فیاض احمد گوپانگ، ڈاکٹر خواجہ مسعود احمد،عاصم شہزاد قریشی، ڈاکٹر کیپٹن عثمان علی خان اور اعظم کیانی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق پاکستان میں10سے 19سال کی عمر کی بچیوں کی 50فیصد سے زیادہ تعداد خون کی کمی کا شکار ہے۔ اس سیمینار کا مقصد ہفتہ وار آئرن فولک ایسڈ کی اضافی خوراک کے پروگرام کو متعارف کروانا اور نو عمر بچیوں میں غذائیت کی اہمیت کو فروغ دینے کے لئے ان کو آمادہ کرنا تھا۔ چینج کنسلٹنگ نے نیو ٹریشن انٹر نیشنل کی مالی اور تکنیکی معاونت سے ضلع لودھراں کی تحصیل لو دھراں میں پہلی مرتبہ نو عمر بچیوں میں خون کی کمی کے مسئلے کو نو عمر بچیوں کے لئیے مخصوص آئرن فولک ایسڈ کی گو لیوں کے ذریعے حل کرنے کا پراجیکٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن