ملتان (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ملک آصف رجوانہ اور سینئر رہنما عثمان خان بابر نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کی حمایت کی ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنے دورہ حکومت میں ملک کوترقی کی طرف گامزن کیااور اب بھی مسلم لیگ (ن)ہی اس مشکل وقت میں ملکی معشیت کو ترقی کی راہ پرلے آئے گی،موجودہ حکومت کو مجبوراًمشکل فیصلے لینے پڑے جلدحکومت مہنگائی پر قابو پالے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کلمہ چوک، نواں شہر، پی ٹی سی ایل ایکسچینج،ایل کیو ایم روڈ، ڈیڑہ اڈا چوک، عظمت واسطی روڈ، گجر کھڈا کے نومنتخب جنرل سیکرٹری طلال صدیقی کو مبارکباد کے موقع پر کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔آصف رجوانہ،عثمان خان بابر نے مزید کہا کہ تاجر ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،تاجر ہی کے ٹیکس سے ملک ترقی کرتا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے تاجر پاکستان کی معیشت کو اوپر لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔