وہاڑی (نامہ نگار، کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت اشیاء خوردونوش اور کھادوں کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوام کو آٹا، سبزیوں اور کھاد کی مقررہ نرخوں پر فراہمی بارے جائزہ لیا گیا۔ سید آصف حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کورعایتی نرخوں پر آٹا کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ سیلز پوائنٹس پر لوگوں کو ہجوم نہ ہو۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آٹا سیلز پوائنٹس اور دیگر دکانوں پر رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جانیوالے آٹا کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا بھی اولین ترجیح ہے افسران باقاعدگی سے سبزیوں منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو چیک کریں کسی کو ناجائز منافع خوری نہ کرنے دی جائے مارکیٹ کمیٹی افسران سبزیوں وپھلوں کی طلب ور سد میں توازن برقرار رکھیں کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ زراعت افسران یوریا کھاد کی دستیابی و فراہمی کیلئے متحرک ہو کر انسپکشنز جاری رکھیں۔
عوام کو سستے آٹا کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے: سید آصف شاہ
Feb 19, 2023