ملتان( سماجی رپورٹر)تحریک تحفظ ناموس رسالت کااجلاس زیرصدارت میاں آصف محموداخوانی ہوا۔اجلاس میں فیس بک پربلاگرزکی طرف سے حضور نبی کریم ،حضرت عائشہ صدیقہ ،صحابہ کرام، اہل بیت کی شان میں گستاخی کی شدیدمذمت کی گئی اورحکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ فیس بک اورسوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹائے اورمواد اپ لوڈکرنے والوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزاد ی جائے۔ اجلاس میں مزید کہاگیا کہ تحفظ اہل بیت وصحابہ کرام بل جواسمبلی سے پاس ھواھے وہ بل سینٹ میں پیش نہیں کیاجارہا جوسراسربدنیتی ھے اس بل کوسینٹ میں فوری طور پرپیش کرکے پاس کرایاجائے تاکہ گستاخان اہل بیت پاک وصحابہ کرام کی شان میں گستاخیوں کاسلسلہ بندھوسکے۔ اجلاس میں مولانا محمدایوب مغل نورانی،مرزامحمدارشدالقادری،علامہ عبدالحق مجاھد،میاں سجادچاون ودیگر نے شرکت کی۔
تحریک تحفظ ناموس رسالت کااجلاس، مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کی مذمت
Feb 19, 2023