ملتان( نمائندہ خصوصی)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میٹرو روڈ نزد مچھلی منڈی چوک منظور حسین کا غیر منظور شدہ زیر تعمیر کمرشل ہال سیل کر دیا۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے مالکان کو نقشہ منظوری کے لئے متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے۔ مالکان کی جانب سے نوٹسز کا جواب نہ دینے پر ہال کی تعمیرات رکوا کے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا علاوہ ازیں انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس روڈ سیداں والا بائی پاس چوک ماڈل ٹاؤن چوک اور ٹی چوک کے اطراف تجاوزات کو ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا۔نیوشاہ شمس کالونی میں عوام کی شکایت پر محمدی گراؤنڈ پارک میں غیرقانونی طورپر شادی فنکشن منعقد کروانے پر گرین لینڈ کیٹرنگ و شادی ہال انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیاگیا۔
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ایکشن ‘غیرمنظور شدہ زیرتعمیر کمرشل ہال سیل
Feb 19, 2023