دنیاپور(نامہ نگار ) چکوک 329 ,325 ڈبلیو بی میں سرکاری اراضی سے ٹریکٹر ٹرالی مافیا ریت اور مٹی اٹھا رہے ہیں جو شہر کی ملحقہ بستی اسلام پورا کا آبادی والا راستہ استعمال کرتے ہیں جس سے سارا دن گردوغبار اڑتا ہے اس سے گھروں میں موجود خواتین اور بچے سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ مزکورہ ٹریکٹر ٹرالی مالکان نہ تو لوڈ شدہ مٹی اور ریت پر پانی ڈالتے ہیں اور نہ ہی ترپال روکنے پر لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں اہلیان بستی نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔