خانیوال(خبر نگار)ہراج گروپ کے رہنما فضل الرحمن رحمانی نے کراچی پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا کر عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر نے کے لئے حکومت کو عملی اقدامات اور مؤثر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا وہ یہاں معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے منی بجٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے شاہانہ طرز حکمرانی اور ائی ایم ایف کے فیصلوں کا بوجھ عوام نہیں اٹھا سکتے ۔