ملتان (سماجی رپورٹر) نشہ کا مرض نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے بروقت علاج مریض کی زندگی بچا سکتا ہے نشہ کے مہنگے علاج کے باعث لاکھوں نوجوان والدین کے لئے شدید اذیت کا باعث بنے ہوئے ہیں حکومت نشہ کا علاج کرنے والے پرائیویٹ ہسپتالوں کو صحت کارڈ کے پینل پر لے‘ صحت کارڈ میں نشہ کے مریضوں کو بھی علاج کی سہولت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار دی لائف کیئر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو راؤ باقر علی نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مرض کا پتہ چلے فوراً مریض کا علاج کرایا جائے نشہ کے امراض سے نفسیاتی امراض جنم لیتے ہیں ہمارے ملک میں نشہ کے مریضوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ کے قریب ہے جس میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے افراد کی بحالی کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں کو سہولت دے صحت کارڈ کے ذریعے علاج کیا جائے۔