جماعت اسلامی عوام کی بے لوث خدمت کے مشن پر عمل پیرا: آصف محمود اخوانی

Feb 19, 2023

ملتان (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی عوام کی بے لوث خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے عوام آئندہ الیکشن میں جماعت کے امیدواروں کو ایک موقع دیں اقتدار میں آکر مہنگائی‘ بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نائب ضلعی امیر و صدر متحدہ مجلس عمل جنوبی پنجاب و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 214 میاں آصف محمود اخوانی نے گزشتہ رات سینئر رہنما جماعت اسلامی یامین غوری چیئرمین الیکشن بورڈر اخبار فروش یونین ملتان مولانا ظفر علی خان کے ہمراہ نیو گلگشت کالونی کہکشاں سٹریٹ نمبر 1 تا 14 میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا گلی نمبر 8 میں رانا عبدالقدیر شاہد کی رہائشگاہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام 75 سالوں میں تمام پارٹیوں کو آزما چکے وہ ڈیلیور نہیں کر سکیں اب جماعت کے امیدواروں کو سپورٹ کریں وہ ان کے مسائل حل کرے گی جماعت اسلامی برسراقتدار آکر نظام مصطفی کا نفاذ کرے گی انہوں نے کہا کہ اگر صرف سرکاری پروٹوکول ختم کر دیا جائے تو سالانہ 380 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے عوام کو مہنگا پٹرول اور ڈیزل نہیں خریدنا پڑے گا۔

مزیدخبریں