نرخوں میں بھاری اضافے کے بعد پٹرول،سگریٹس کی فراہمی بحال 


کلرسیداں(نامہ نگار)نرخوں میں بھاری اضافے کے بعد پٹرول اور سگریٹس کے فراہمی بحال ہو گئی پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے باعث روات کلر روڈ پر کئی ہفتے پٹرول ڈیزل نایاب رھا اور لوگوں کو اس کے حصول کے لیئے جی ٹی روڈ تک سفر کرنا پڑا مٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ پی پٹرول کی نایابی ختم ہو گئی اور صورتحال معمول پر آ گئی کئی ہفتوں سے مارکیٹ سے سگریٹس نایاب رہے لوگ سگریٹ کے حصول کے لیئے بھی سفارشی تلاش کرتے دکھائی دیئے ادہر سگریٹس کے نرخوں میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے دوگنا اضافے کے بعد سگریٹس کی سپلائی معمول پر آنا شروع ہو گئی ادہر سگریٹ کے رسیا لوگوں نے نرخوں میں سو گنا اضافے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ کے نرخوں میں سو فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ملک کی خراب معاشی صورتحال کے زمہ دار سگریٹ نوش ہی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...