مستحق بچوں میں مفت تعلیم کا جذبہ قابل قدر ہے: چوہدری عبیداللہ


اسلام آباد( نامہ نگار)  وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقے گوہڑہ سردار ترلائی میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے لئے سکل گرومرز سکول کا افتتاح ہوا جسے ہیومن اینڈ ہیومینٹی کے اشتراک سے چلایا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز چوہدری محمد عبیداللہ، سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید، چیئرمین ہیومن اینڈ ہیومینٹی محمد ناصر کی سربراہ برائٹ ٹومورو ویلفیئر آرگنائزیشن مسز یاسمین فاروقی، رہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فیڈرل کیپٹل حافظ سردار سعود، امیداوار برائے ممبر قومی اسمبلی ملک ظہیر اعوان ایڈوکیٹ، نصرت رحمان، مغل دین، نائب صدر تحریک انصاف چکلالہ ، محمد طلحہ زبیر، ملک شکیل اعوان اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ چیئرپرسن سیدہ عنبرین بخاری اور وائس پرنسپل سکل گرومرز سکول محمد اویس نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ادارے کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن