حسن ابدال (نمائندہ نوائے وقت )جمہوریت کا راگ الاپنے والوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ پوری دنیا میں پاکستان مزاق بن کر رہ گیا ہے جس میں نہ کوئی قانون کی پاسداری ہے اور نہ آئین کی۔ الیکشن ہی واحد حل ہے جو ملک کو موجودہ صورت حال سے نکال سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور امیدوار حلقہ پی پی 2 جہانگیر خان طاہر خیلی نے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کا آغاز کچہ کے علاقے سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اڈا لاریاں چوک پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائکل پر مشتمل ریلی میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ اور پی ٹی آئی کے عہدیدران نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے حکومت مخالف نعرہ بازی کی جاتی رہی جبکہ الیکشن منعقد کروانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ریلی کی قیادت امیدوار حلقہ پی پی ٹو جہانگیر خان طاہر خیلی نے کی جبکہ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے عہدیدران اور میجر گروپ کی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
جمہوریت کا راگ الاپنے والوں نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ،جہانگیر طاہر خیلی
Feb 19, 2023