پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عالم دین مفتی مولانا اعجازالحق کو شہید کر دیا۔ بڈھ بیر میں فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مفتی اعجاز احمد پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ نماز کیلئے گھر سے نکلے تھے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ادھر خیبر پی کے کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے مقامی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل میر علی کے علاقے حکیم خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان پیر قاسم شاہ جاں بحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر مقامی کرکٹ ٹیم کا دوسرا کھلاڑی زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی علاقے کی معروف شخصیت پیر عقل زمان کا بیٹا تھا۔
پشاور: فائرنگ سے عالم دین شہید شمالی وزیرستان مقامی ٹیم پر حملہ کرکٹر قاسم شاہ جاں بحق
Feb 19, 2023