زرداری پر قتل کی سازش کا الزام ، شیخ رشید پر2 مارچ کو فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ


 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں زیرسماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کے خلاف عمران خان قتل کیس سازش سے متعلق کیس میں فرجرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت مقرر کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شیخ رشید احمد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت پولیس کی جانب سے کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیاگیا جس پر عدالت نے کہاکہ2 مارچ کو فردجرم عائد کریں گے،اس پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایک کانفرنس میں شریک ہوناہے، 15 مارچ کی تاریخ دے دیں، جس پر عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کے آرڈر ہی، چالان آگیاہے، لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے،عدالت نے مرکزی کیس کی سماعت2 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شیخ رشید احمد کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی،دوران سماعت شیخ رشید احمد کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی جس پر عدالت نے درخواست واپس کرتے ہوئے کہاکہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں، میرا اختیار نہیں ہے،دوران سماعت شیخ رشید احمد کے وکلا انتظار حیدر اورسردار شہباز کی جانب سے موبائیل فونز کی سپرداری سے متعلق بھی درخواست دائر کرتے ہوئے کہاگیا کہ پولیس کے پاس موبائل نہیں تھے تو پاسپورڈ کیوں مانگتے رہے،گرفتاری کے وقت دیگر اشیا کیساتھ موبائل فونز بھی قبضے میں لئے گئے،عدالت سپرداری پر مناسب حکم نامی جاری کردے، قبضے میں لئے گئے موبائل قیمتی ہیں، وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سپرداری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...