بینکنگ کورٹ نے  عمران کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ملتوی کردی

Feb 19, 2023


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں زیر سماعت فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درج مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کی کاپی عدالت میں جمع کرائی،جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کاکہناہے کہ عمران خان کو آئندہ سماعت پر اپنی تازہ میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہو گی،بنکنگ کورٹ دیگر شریک ملزمان کی درخواستوں پر کارروائی جاری رکھے،عمران خان کے وکیل نے9 نکات اٹھائے وہ توجہ طلب ہیں،عمران خان کے وکیل نے بتایا بنکنگ کورٹ نے استثنی کی درخواست مسترد کی،وکیل کیمطابق بنکنگ کورٹ کو یقین دہانی بھی کرائی گئی آئندہ سماعت پر عمران خان پیش ہوں گے،بتایا گیا کہ طبی بنیادوں پر عمران خان نے ویڈیو لنک پرحاضری کی درخواست کی تھی ،تحریری حکم نامہ جمع کرادیئے جانے پر عدالت نے سماعت25 فروری تک کیلئے ملتوی کردی یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنکنگ کورٹ کو عمران خان کی عبوری ضمانت پر 22 فروری تک فیصلے سے روک رکھاہے اور عمران خان کی فریش میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں