اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری وسابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین ریلیف عمران نیازی کو ملتا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے والا تاحیات نااہل اور بیٹی کو تسلیم نہ کرنے والاصادق و امین کیسے ہوسکتاہے، انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمران نیازی کا دماغی معائنہ کرانے کیلئے فورا" میڈیکل بورڈ تشکیل دیں، گولی کے ٹکڑوں سے بننے والے زخموں کا 4ماہ بعد نہ بھرنا سفید جھوٹ ہے،توشہ خانہ کا چور روز نیا یوٹرن لیکر بھی شرمند ہ نہیں ہوتا، جیل بھرو تحریک کا حلف لینے والا عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہے،عدالتیں عمران نیازی کی ضمانت کا فیصلہ کرکے ملک میں دوہرے معیار انصاف کا خاتمہ کریں۔