راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد کی سربراہی میں آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے وفد کی کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے میٹنگ، کمشنر راولپنڈی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے فوڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل سمیت راولپنڈی شہر بھر میں ناجائز تجاوزات بارے آگاہ کیا اور ناجائز تجاوزات مافیاز کیخلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا، علاوہ ازیں راولپنڈی میں شہریوں کو بہترین فوڈ پوائنٹس کی دستیابی کیلئے ایک اور مارڈرن فوڈ سٹریٹ بنانے کی تجویز پیش کی جس پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے بہت جلد لائحہ عمل طے کرکے ریسٹورنٹ یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔