ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ، اسٹامپ فرو شوںنے دستخطی مہم شروع کر دی 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اسٹامپ فروش یونین پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف راولپنڈی میں دستخطی مہم شروع کر دی ہے جس میں جڑواں شہروں اور ان کے مضافات میں یومیہ بنیادوں پر سفر کرنے والے 5ہزار چھوٹے سرکاری ملازمین کے دستخط کروانے کے بعد درخواست سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا ئی جائے گی درخواست پر عملدرآمد نہ ہونے اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں پر پالیسی وضع نہ کرنے کی صورت میں عوامی اشتراک سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اسٹامپ فروش یونین پنجاب کے صدر ملک وحید اعوان نے بتایا کہ اس حوالے سے تحریری درخواست پرپہلے ہی دستخطی مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے جو اب تکمیل کے مراحل میں ہے اس درخواست پر 5ہزار سرکاری ملازمین کے دستخطوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن