انسپکٹر یوسف ریٹائر ،  الوداعی  تقریب میںا عزازی پولیس شیلڈز پھولوںکا گلدستہ پیش کیا  گیا


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس سے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر محمد یوسف کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سی پی اولاء اینڈ آرڈر /ٹریننگ رومیل اکرم مہما ن خصوصی تھے اس دوران ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ،ڈی ایس پی لاء اینڈ آرڈراور دیگرسینئرپولیس افسران و ملازمین بھی موجود تھے،اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر/ٹریننگ نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر محمد یوسف کی محکمہ پولیس کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا گیامہمان خصوصی نے ریٹائر ہونے والے آفیسر کی خد مات کو سراہتے ہوئے اعزازی پولیس شیلڈز اور پھولوںکا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...