اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) غوری ٹاؤن میں قبضہ مافیا ایک بار پھر بے لگام، شہریوں کی زمینوں پر قبضہ جمانا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کی حدود میں قبضہ مافیا نے ہیوی مشینری کے ذریعے شہریوں کے پلاٹس کی چار دیواری اور پلاٹوں کی ڈی پی سی مسمار کر دیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کورال کے ایس ایچ او نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے پلاٹس کی چار دیواری توڑنے کا کام روک دیا، متعلقہ ایس ایچ او نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس پی حسن جہانگیر نے متعلقہ ایس ایچ او کو قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی، ایس پی حسن جہانگیر نے ایس ایچ او کو معاملے کی انکوائری رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔