تنخواہ سے محروم، آل کووڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس 


حیدرآباد( بیورو رپورٹ) آل کووڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی اجلاس حیدرآباد میں طلب کیا گیا، جس میں پوری سندھ کے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹس  وجنرل سیکریٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں کووڈ ڈیلی ویجز ،600رپے پر ڈےCVC والوں کی8 مہینے سے تنخواہ نہ ملنے پر اور مزید ریگیولر نہ کرنے پر بات چیت ہوئی، صوبائی قیادت کا کہنا تھا کے کئی بار سیکریٹری ہیلتھ کو درخواست جمع کروائی اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے چکر لگائے ، ڈی جی ہیلتھ سے بھی کئی دفعہ ملاقات کی مگر کوئی عملی جواب نہیں ملا اس لئے تنگ آکر کراچی پریس کلب پر دھرنے دینے کا فیصلہ کر رہے ہیں، تمام سندھ کے ڈسٹرکٹ کے پریزیڈنٹس و جنرل سیکریٹریز و صوبائی قیادت کے مشاروت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ6 مارچ  کو کراچی پریس کلب پر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہیں ،5000 ایمپلائز کے ساتھ پر امن احتجاج کریں گے اگر2 دن میں مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو  سی ایم سندھ ہائوس کو روانہ ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...