دھابیجی (نامہ نگار) سسی پلیجو کی پولیس آفس کراچی پر حملے کی شدید مذمت ، دشمن ناکام و نامراد رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماء سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک رہیں گے ، ملک دشمن عناصر نے ہمیشہ سندھ کو ٹارگٹ پر رکھا ، منی پاکستان کراچی میں ہونیوالی دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ہمارے فخر سیکورٹی فورسز نے جس جواں مردی سے دشمن کو شکست دی داد دیتے ہیں ، پولیس آفس کراچی پر ہونے والے حملہ میں شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کیلئے دعاکی۔