سکھر(بیورو رپورٹ)نامعلوم چوروں کی سرگرمیاں بڑھ گئیں ، شہری موٹر سائیکل سے محروم ، شہری حلقوں میں تشویش ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں پولیس کی ناقص کارکردگی کی بدولت نامعلوم چوروں کی سرگرمیاں کم ہونے کے بجائے روز بروز بڑھنا شروع ہو گئی ہے گذشتہ روز سکھر کے تھانہ سی سیکشن کی حدود مسجد لوکل بورڈ کے باہر سے جنید راجپوت کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہوگئے۔، چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافے پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے