کوٹ اسحا ق،لدھیوالہ وڑائچ میں سیوریج سسٹم جام،گلیاں جوہڑ بن گئیں


لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت) دو لاکھ کی آبادی والی میونسپل کمیٹی   میں سینٹری ورکرز کی کمی اور دو ماہ سے  نالوں کی  صفائی نہ ہونے  کے باعث لدھیوالہ وڑائچ اور کوٹ اسحاق کی ستر فی فیصد گلیاں گٹروں کا پانی کھڑا ہونے جوہڑ بن گئیں جس کی وجہ سے سکول جانے والے ہزاروں طالبعلموں کے ساتھ ساتھ مساجد جانے والے نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے،کئی ماہ سے کھڑے گندے پانی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا انہیں روز اسی گندگی سے گزرنا پڑ رہا ہے،گندے پانی کی وجہ بیماریاں بھی پھوٹنے لگیں ۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن