جاتی(نامہ نگار)بھارتی جیلوں میں قید ماہیگیروں کو آزاد نا کرنے کے خلاف فشر فوک فورم کے مرکزی چیئرمین مہران شاہ،وائس چیئرمین یاسمین شاھ،نور محمد تھہیمور،سمیت مختلف تنظیموں کے رہنماں عادل لغاری،اشرف تھہیم کی رہنمائی میں سیکڑوں ماہی گیروں نے معصوم بچوں سمیت حسینی چوک سے شہید فاضل راہو چوک تک احتجاجی ریلی نکال کر سخت نعرے بازی کی ،اس موقعے پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کئی سالوں تحصیل جاتی کے 32 ماہیگیروں سمیت ضلعہ سجاول اور ٹھٹھہ کے پچاس ماہیگیر اور ملک کے 95ماہیگیر بیگناہ بھارت کے مختلف جیلوں میں قید ہیں جن کو ابھی آزاد نہیں کیا گیا جس کے سبب ان ماہیگیروں کے والدین اور معصوم بچے بھوکے پیاسے فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں انہوں کہا کے پڑوسی ملک بھارت اور پاکستان میں کچھ برس پہلے ایک ایگریمنٹ ہوا تھا غلطی سے کسی ملک کا کوئی بندہ بارڈر کراس کر جائے تو اس سے پوچھ گچھ کے بعد آزاد کر دیا جائیگا۔ان معاہدوں پر عمل نہیں کیا گیا جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے سینکڑوں ماہیگیر و سول افراد کئی برسوں سے دونوں ممالک میں بیگناہ قید کاٹ رہے ہیں،انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ماہیگیروں کی آزادی کیلئے عملی طور پر کوشش کرے اور انہیں آزاد کرایا جائے۔
95ماہیگیر بھارت کی جیلوں میں قید ہیں ، مہران شاہ
Feb 19, 2023