اہلیان گوجرانوالہ نے ہمیشہ آفت زدہ  بھائیوںکی دل کھول کر امداد کی: ڈپٹی کمشنر

Feb 19, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ گوجرانوالہ بڑے دل والوں کا شہر ہے جب بھی پاکستان یا ہمارے برادرممالک میں قدرتی آفات آئیں انہوں نے ہمیشہ آفت زدہ  بھائیوںکی بحالی کیلئے دل کھول کر امداد کی۔بزنس کمیونٹی کی بھرپور معاونت سے گوجرانوالہ ضلع نے سب سے زیادہ مالی امداد اکٹھی کر کے ترکی اور شام کے زلزلہ زدہ افراد کی بحالی کیلئے  وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروا ئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر نائب صدر عادل ندیم،اراکین مجلس عاملہ،سابق صدور اخلاق احمد بٹ،رانا شہزاد حفیظ،محمد سعید تاج،محمد شعیب بٹ،سابق نائب صدر عرفان یعقوب،رکن چیمبر علی ہمایوں بٹ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاگوجرانوالہ چیمبر اور ضلعی انتظامیہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ، صدر چیمبر شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری مشکل گھڑی میں ترکی اور شام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دونوں برادر ممالک میںزلزلے سے تباہی پر دنیا کا ہر درد مندانسان افسردہ اور غمگین ہے۔ہم اپنے ترک اور شام کے بھائیوں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ورکشاپ کا دورہ کیا ، اس دوران انہوں نے ان ہائوس مشینری کی مرمت وبحالی کے تمام مراحل بارے بریفنگ لی انہوںنے جنرل بس سٹینڈ اوراڈا میں قائم عارضی پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا، صفائی، سکیورٹی امورکا جائزہ لیا ۔

مزیدخبریں