حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ ہم نے حیدرآباد کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا کہ انتخابات کے چاہے کچھ بھی نتائج ہوں انشاء اللہ ہم حیدرآباد کے اردو بولنے والوں کے مسائل حل کریں گے، اُردو بولنے والوں نے جس طرح پی پی پی سے وعدہ نبھایا ہے اب ہماری باری ہے کہ ہم اب کس طرح اپنے بھائیوں کے مسائل حل کرتے ہیں، جب میں یہاں آیا تو لوگوں کے 15 پندرہ سال پرانے دیرینہ مسائل تھے ہم نے ان کے مسائل حل کئے۔ انہوں نے اپنے فنڈ اور حکومت سندھ کے تعاون سے بنائے گئے روڈ یو سی 54 کریم فاؤنڈیشن روڈ کے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں فقیر کے پنڈ اور کھاتا چوک پر آیا تو یہاں بھی پانی اور نکاسی کے مسائل تھے لوگوں نے کہا کہ آپ یہاں کام نہیں کرواو گے کیونکہ آپ کا یہاں ووٹ بینک نہیں تو میں نے کہا کہ یہ پی پی پی کیلئے چیلنج ہے ہم وہاں میھٹے پانی کی لائن لائے اور لوگوں کے گھر کی دہلیز پر انہیں پانی فراہم کیا میں نے الیکشن کے وقت بھی کہا تھا کہ یہ پارٹی اردو بولنے والوں کی پارٹی ہے اور پی پی پی اُردو بولنے والوں کے مسائل کیلئے فکر کرتی ہے اس موقع پر سید غلام مصطفی شاہ، عامر قریشی نومنتخب چیئرمین یوسی 54، صادق لغاری وائس چیئرمین، بابو پالاری، عرفان قریشی،عرفان گجر، زولفقار عرسانی، دانیال ابڑو احمد شاہ، انجینئر سکندر حیات ،جاوید قریشی، طاہر قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔
پی پی اُردو بولنے والوں کے مسائل سے آگاہ ہے،عاجز دھامرا
Feb 19, 2023