شہدادپور ،ریونیو کمپلیکس کرپشن کا گڑھ بن گیا 


شہدادپور(رپورٹ: رانا ندیم سلیم) شہدادپور ریونیو کمپلیکس رشوت اور کرپشن کا گڑھ بن گیا ،عوام سے پلاٹ کی داخلا سیل سرٹیفکیٹ فوری کھاتہ کے ریٹ مقرر رہے داروں نے رشوت کی وصولی کیلئے اپنے پرائیویٹ ایجنٹ رکھ دیئے عوام پریشان انتظامیہ خاموش۔ تفصیلات کے مطابق ریونیو کمپلیکس شہداد پور میں اسسٹنٹ کمشنر مختیار کار سب رجسٹرار اور سٹی سرویئر کی آفس ہیں اس ریونیو کمپلیکس میں افسران اور ملازمین سے زیادہ پرائیویٹ ایجنٹ کام کر رہے ہیں ،جنہیں ان افسران نے رشوت کی وصولی کے لئے رکھا ہواہے عوام سے سیل سرٹیفکیٹ کے لئے  مبینہ طور پر 10 سے 25 ہزار داخلا کیلئے 6 سے 50 ہزار اور فوتی کھاتہ کے لئے 25 ہزار سے ایک لاکھ روپئے کی رشوت کے وصول کئے جارہے ہیں افسران اس تپیداروں اور عملے کی اس کرپشن پر انھیں بند کر کے عوام کے لٹنے کا تماشا دیکھ رہی ہے بتایا جاتا ہے کہ سابق ڈی سی سانگھڑ نے جعلی طریقے سے مختلف ناموں پر الاٹ کرائی گئی  سرکاری اور رفاہی پلاٹوں کے سیل سرٹیفکیٹ اور داخلا پر پابندی عائد کی تھی مگر شہدادپور کے تپیدار مبینہ طور پر لاکھوں روپئے رشوت لیکر ان پلاٹوں کو سیل سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور ان پلاٹوں کی داخلا بھی دیدہ دلیری سے کر کے راتوں رات کڑوڑ پتی چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن