حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین داتادربار ؒ کمیٹی حاجی شاہدحمید قادری نے کہا ہے کہ واقعہ معراج سرورکائنات ؐکی عظمت ورفعت پر روشن دلیل ہے ۔یہ انسانیت کی معراج اور بندگی کا سب سے بلند وبالا اعزاز ہے۔ وہ گذشتہ روز یہاں سادات کالونی کے قریب جامعہ مسجد ریاض الجنتہ میں عقیدتمندوں سے اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ ہم آقا ؐکی تعلیمات پر عمل پیراہو کر ہی ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔