گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف سائنس، آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی گوجرنوالہ میں انٹرپرینورشپ اور شہر کی مصنوعات کے بین الاقوامی سطح پر فروغ کے لیے گلوبل گوجرانوالہ کے نام سے نشست کا انقعاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی افریقی یونین اور ایتھوپیا کے سفیر ایچ ای جمال بیکر تھے ، چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب سمیت شہر بھر کی تعلیمی، کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں ایتھوپیا کے سفیرنے گوجرنوالہ کی مصنوعات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افریقہ کی مارکیٹ میں متعارف کروایا جانا چاہیے اس موقع پر چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب نے افریقہ میں تجارت کو خوش آئند قرار دیا اور کاروباری برادری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے پہ زور دیا، سونیکس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو علی دستگیر نے اس موقع پر کہاکہ ہمیں شہر گوجرنوالہ کی اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے کی بھی ضرورت ہے جو بین الاقوامی سطح پر مزید اپنا سکہ جما سکیں،چانسلر انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف سائنس، آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی فیصل منظور نے اس موقع پر ایتھوپیا کے طلبا و طالبات کے لیے پانچ سکالرشپ کا اعلان بھی کیا، صدرانٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف سائنس، آرٹس محمد ریحان یونس ،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعد الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔