گوجرانوالہ:بگڑے رئیس زادوں کا کالج کے طلبہ پرمرغا بنا کر تشدد 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) بگڑے رئیس زادوں نے سرکاری کالج کے طالبعلموں کو ’’مرغا‘‘ بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پو لیس نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق سرکاری کالج کے دو طالبعلموں کو بگڑے رئیس زادوں نے دہشت پھیلانے کیلئے کالج کے باہر زبردستی ’’مرغا ‘‘ بنا کر تھپڑوں اور ٹھڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،تشدد کرنیوالوں میں ایک ملزم نے بھی کالج کی یونیفارم پہن رکھی تھی، جبکہ انکا ساتھی موبائل فون پر ویڈیو بھی بناتا رہا ، طالبعلموں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں ملزمان کے چہرے صاف نظر آرہے ہیں ، پو لیس نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن