حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنماپروفیسر صلاح الدین نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے کی طرف سے منی بجٹ میں لگائے بھاری ٹیکسز کی سخت مذمت کرتے ہیں انہیں فوری واپس لیا جائے۔ اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان گذشتہ75 سالوں سے بیرونی قرضے لیکر عیاشیاں کرتے رہے،انہوں نے ملک وقوم کو کنگال ،آئی ایم ایف کا غلام بنادیا۔انہوںنے کہا کہ ان قرضوں سے عوام کے علاج معالجہ ، تعلیم اور صفائی ستھرائی جیسی سہولیات میں کوئی ریلیف نہ مل سکاہے۔بلکہ انکی حالت دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکمران اپنی عیاشیوںکو بند کریںاور قرضے اپنی بیرون ملک اور اندرون ملک بنائی گئی جائیدادوںکو فروخت کرکے ادا کریں۔