لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایونٹ جاری رہے گا۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ وہ صرف سٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرے گی۔ معاہدوں کو توڑا گیا ہے‘ اس لئے ٹارگٹ کریں گے۔ انہوں نے بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔