سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مریم نواز کی پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث (ن)لیگ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کو چار سال انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔