لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 23 پو لیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف صدیق کو ایس پی ٹریفک لاہور، سید علی کو ایس ایس پی انویسٹی گوجرانوالہ، محمد عامر خان کو ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی، محمد عمران کو ایس ایس پی آپریشن ملتان، محمد نبیل و ایس پی صدر راولپنڈی، فیصل سلیم کو ایس پی راول ٹائون راولپنڈی، عزیز احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان، ارسلان زاہد کو ایس پی صدر ڈویژن ملتان، ضیا ء اللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، غیور احمد خان کو ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، رضوان طارق کو ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ، انعم فریال کو ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا، خالد محمود تبسم کو ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپور، عثمان منیر سیفی کو ایس پی سول لائن ڈویژن گوجرانوالہ،خالد رشید کو سی ٹی او فیصل آباد، محمد نعیم شاہدکو سی ٹی او ملتان، ہما نصیب کو ایس پی پی ایچ پی ملتان، جلیل عمران خان کو ایس ایس پی آر آئی بی ملتان، تنویر احمد ملک کو ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ، محمد عثمان طارق بٹ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ، سہیل فضل کو سی ٹی او گوجرانوالہ، فدا حسین کو ایس پی ایڈمن انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، نوید اجمل کو اے آئی جی انکوائریز پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔