نیویارک (این این آئی) عالمی بنک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا وباء کی وجہ سے پاکستان میں 16لاکھ نوجوان تعلیم سے محروم ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سال 2021کے آخر میں15فیصد سے کم 3 سے 4سال کی عمر کے بچوں نے سکول میں داخلہ لیا، کووڈ19 کے بعد سکول دوبارہ کھلنے کے بعد 6فیصد 6سے 14سال کی عمر کے بچوں نے سکول میں داخلہ لیا جبکہ اسی سال ملک میں 76 لاکھ بچے سکول سے محروم ہیں۔ عالمی بنک نے کووڈ 19 نے کس طرح افرادی قوت کو نقصان پہنچایا کے عنوان سے نئی رپورٹ شائع ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیا میں یکم اپریل2020 ء اور 31 مارچ 2022 ء کے درمیان 83 فیصد سکول مکمل یا جزوی طور پر بند رہے۔