رمضان المبارک ، مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگی


 ریاض (آئی این پی ) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے دوران خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال ، خطرات سے نمٹنے ، امن و سلامتی کے انتظامات اور سہولتوں کا نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن و سلامتی کے انتظامات کرنے والے ادارے اوردیگر عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسجد نبوی میں خواتین سکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...