اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے بطور وفاقی وزیر اپنے زیر استعمال 4500 سی سی ٹیوٹا لینڈ کروز واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کفایت شعاری کی جا سکے. اس حوالے سے وفاقی وزیر نے سیکریٹری کیبنٹ ڈویڑن کو خط بھی لکھ دیا۔ خط میں وفاقی وزیر کی طرف سے چھوٹی الاٹ کرنے کی درخواست کی جو کم ازکم 1800 یا اسکے کم سی سی ہو۔بطور رکن قومی اسمبلی 4500 سی گاڑی استعمال کر رہا ہو جسکے اخراجات زیادہ ہیں، اور موجودہ معاشی بحران میں اس سہولت کو واپس کرنا انتہائی اہم اقدام ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر کا عوام سے بھی اپیل کہ ہے کہ وہ اس نازک معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس معاشی بحران سے جلد نکلا جا سکے۔