متعدد وارداتیں‘ مانگامنڈی‘ ڈیفنس میں گھر اور فیملی سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے


لاہور(نامہ نگار)ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ‘ طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ڈاکوؤںنے مانگا منڈی میں جمیل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ46ہزار روپے‘طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ، ڈیفنس میںتنویراور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے‘طلائی زیورات اور موبائل فون،گلشن راوی میں اخترسے 2 لاکھ روپے،نصیر آباد میں شاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں عابد سے57 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت کے علاقے میں اویس سے 48ہزار روپے اور موبائل فون ، شادمان کے علاقے میں منور سے 37ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ کے علاقے میں شعیب سے 29ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں عمران سے14 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔چوروں نے نشتر کالونی کے علاقے میںشاہنوازکے گھرگھس کر 4لاکھ روپے‘ زیورات ودیگر سامان چوری کر لیا اورفرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے جنوبی چھاؤنی، نصیر آباد، باٹا پور اورمسلم ٹاؤن کے علاقوں سے 4 کاریں، چوہنگ سے رکشہ جبکہ راوی روڈ، بادامی باغ، سول لائن، ماڈل ٹاؤن، شاہدرہ، شفیق آباد،مصری شاہ،مزنگ،مناواں اور ٹاؤن شپ کے علاقوں سے 10موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...